اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق نیشنل الائنس کے دفتر کے سربراہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ابراہیم جعفری نے صوبہ صلاح الدین کے ایک وفد سےملاقات میں دہشتگردوں کے مقابلے کےلئے انجام پانے والی کوششوں کاجائزہ لیا۔ دوسری جانب سامراء میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کرنے والے فوجی دستے کے کمانڈر صباح الفتلاوی نے کہا ہے کہ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ صلاح الدین کے پچھترفیصد سے زیادہ علاقوں کو اپنےکنٹرول میں لے لیا ہے اور دوسرے علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سےنکالنے کے لئے تیار ہو رہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲